پرویز مشرف کمر میں تکلیف کے باعث پی این ایس شفا منتقل بیرون ملک آپریشن تجویز
پرویزمشرف کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے بغیرآپریشن ٹھیک نہیں ہوسکتے جس کے لیے انہیں بیرون ملک لے جانا ضروری ہے
پروہز مشرف کو کمرمیں تکلیف اورپاؤں کاعارضہ لاحق ہے۔ فوٹو: بی بی سی/فائل
KARACHI:
صدر پرویز مشرف کوگزشتہ روز پی این ایس شفاکراچی منتقل کردیاگیاہے، ان کو کمرمیں تکلیف اورپاؤں کاعارضہ لاحق ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں نے بیرون ملک آپریشن تجویزکیاہے۔ ترجمان نے کہاکہ ہم وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالاجائے تاکہ انھیں آپریشن کے لیے بیرون ملک لے جایا جاسکے۔
ترجمان کے مطابق پرویزمشرف کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے بغیرآپریشن ٹھیک نہیں ہوسکتے جس کے لیے انہیں بیرون ملک لے جانا ضروری ہے۔