حصص مارکیٹ بینکنگ آئل و سیمنٹ سیکٹر میں خریداری سے 31500 کی حد بحال
تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس139.60 پوائنٹس بڑھ کر31509.11 ہوگیا
تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس139.60 پوائنٹس بڑھ کر31509.11 ہوگیا فوٹو: آن لائن/فائل
ملک میں فروری 2016 کے دوران افراط زر کی شرح سال بہ سال4 فیصد بڑھنے سے بینکنگ سیکٹر میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے سے آئل اسٹاکس اور سیمنٹ سیکٹر سے متعلق اچھی اطلاعات کی وجہ سے خریداری لہرکے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی اتارچڑھاؤ کے باوجود تیزی کی لہر برقرار رہی جس سے انڈیکس کی31500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔
تیزی کے باعث 44.89 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 25 ارب92 کروڑ53 لاکھ56 ہزار361 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ اقتصادی افق پر بعض مثبت خبروں کے باوجود کیپٹل مارکیٹ میں کھل کرسرمایہ کاری نہیں کی جارہی جس کی بنیادی وجہ غیریقینی صورتحال ہے اورسرمایہ کاری کے بیشتر شعبے مختصرالمدت سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔
تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس139.60 پوائنٹس بڑھ کر31509.11 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس94.29 پوائنٹس اضافے سے18477.18، کے ایم آئی 30 انڈیکس 370.94 پوائنٹس بڑھ کر54125.13 اور کے ایم آئی آل شیئرانڈیکس81.19 پوائنٹس اضافے سے 14777.46 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 27.54 فیصد کم رہا اور 9 کروڑ44 لاکھ 59 ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار323 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں145 کے بھاؤ میں اضافہ، 150 کے دام کم اور28 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔