جونیئر ہاکی 16ٹیموں میں ٹائٹل کی جنگ آج چھڑے گی
لاہور میزبان، ابتدائی روز 4 مقابلے ہوں گے، سندھ کی ٹیم سوئی سدرن گیس سے ٹکرائے گی۔
لاہور میزبان، ابتدائی روز 4 مقابلے ہوں گے، سندھ کی ٹیم سوئی سدرن گیس سے ٹکرائے گی۔ فوٹو: فائل
35ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا میلہ آج سے لاہور میں سجے گا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول ایونٹ میں ملک بھر سے شریک 16ٹیمیں 4 پولز میں تقسیم کی گئی ہیں، ابتدائی روز 4 میچز ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ بدھ سے شروع ہورہی ہے جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 12 مارچ تک شیڈول قومی ایونٹ میں شریک ٹیموں کے 4 پولز بنائے گئے ہیں، پول اے میں نیشنل بینک پاکستان، پولیس، پاکستان بورڈزاور پنجاب (وائٹس)۔ پول بی میں واپڈا، کے پی کے(کلرز)، ریلوے اور بلوچستان۔ پول سی میں سوئی سدرن گیس کمپنی، آرمی، سندھ اور اسلام آباد جبکہ پول ڈی میں پنجاب(کلرز)، کسٹمز، پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن اور کے پی کے (وائٹس) شامل ہیں۔
ابتدائی روز 4 میچز کھیلے جائیں گے،پنجاب کلرز کا مقابلہ پاکستان آرڈی نینس فیکٹری کے ساتھ ہوگا، دوسرے میچ میں سوئی سدرن گیس کی ٹیم سندھ کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی، تیسرا مقابلہ نیشنل بینک اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے درمیان شیڈول ہے جبکہ آخری میچ میں واپڈا اور ریلویز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے 8مارچ کو شروع ہوں گے جبکہ سیمی فائنل 10 مارچ اور فائنل12 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق چیمپئن شپ فیڈریشن کا سالانہ ایونٹ ہے جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ادھر پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کے رکن قاسم خان کا کہنا ہے کہ ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ملک بھر میں ٹرائلز کے بعد پاکستان وائٹس کو ساف گیمز میں شرکت کیلیے بھیجا جو گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہی، ہم کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مستقبل میں ہونیوالے قومی اور عالمی سطح کے ایونٹس میں بھی دیتے رہیں گے۔
'ایکسپریس' سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ ملائیشیا میں ہونیوالے سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ کیلیے ابتدائی طور پر پاکستان کے بہترین 50کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، بڑے ناموں کی پروا کیے بغیر صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر حتمی اسکواڈ کا انتخاب کیا جائیگا۔ سابق انٹرنیشنل کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا بڑا حصہ ہاکی کے میدانوں میں گزرا ہے، بطور سلیکٹر ملک بھر میں ہونیوالے ہاکی ٹرائلز میں نوجوان کھلاڑیوں کے کھیل کو دیکھتے ہوئے وثوق سے کہتا ہوں کہ قومی کھیل کا مستقبل تابناک ہے۔
ماضی کے آزمائے ہوئے چہروں کے بجائے نئے خون کو آگے آنے کا موقع دیا جائے تو وہ اپنے کھیل سے ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں، ایک سوال پر قاسم خان نے کہا کہ قومی جونیئر چیمپئن شپ کا مقصد باصلاحیت کھلاڑیوں کی بڑی کھیپ تیار کرنے کیساتھ ٹیلنٹڈ نوجوانوں کو انٹرنیشنل سطح پر صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کو جونیئر ورلڈ کپ 2016 میں شرکت کا موقع دیں گے۔