اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پیسر آصف سیالکوٹ ریجن کے کپتان مقرر

کیمپ کے دوران بھی پیسر کا رویہ مثالی رہا اور میں ان سے مطمئن ہوں، صدر سیالکوٹ ریجن نعمان بٹ

کیمپ کے دوران بھی پیسر کا رویہ مثالی رہا اور میں ان سے مطمئن ہوں، صدر سیالکوٹ ریجن نعمان بٹ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

LONDON:
اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد آصف قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو میں سیالکوٹ ریجن کی قیادت کریںگے۔


صدر نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ محمد آصف آئی سی سی اور پی سی بی کی طرف سے کلیئر ہوچکے ہیں، میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ ہمارے ریجن کی قیادت کریں، عبدالرحمان اور بلاول بھٹی سمیت کسی بھی کھلاڑی کو ہمارے اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں، صدر ایسوسی ایشن نے مزید کہاکہ کیمپ کے دوران بھی پیسر کا رویہ مثالی رہا اور میں ان سے مطمئن ہوں۔
Load Next Story