اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ماہ1 فیصد کمی
چینی وڈیری مصنوعات مہنگی، پکانے کا تیل، گندم ومکئی سستے، گوشت کے نرخ برقرار
جنوری سے اکتوبر تک خوراک کی عالمی قیمتوں میں 8 فیصد کمی ہوچکی، ایف اے او فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں اکتوبر کے دوران 1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ستمبر میں خوراک 1.4 فیصد مہنگی ہوگئی تھی۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت (ایف اے او) سے جاری ماہانہ فوڈ آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں ایف اے او فوڈ پرائس انڈیکس 213 پوائنٹس رہا جو ستمبر سے 2 پوائنٹس (1 فیصد) کم ہے جبکہ جنوری سے اکتوبر تک اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں سال بہ سال 8 فیصد کمی ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں سیریلز و فیٹس کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی و ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تاہم گوشت کی قیمتیں ستمبر کی سطح پر برقرار رہیں، سیریل پرائس انڈیکس 3 پوائنٹس کی کمی سے 259 پوائنٹس پر آگیا۔
جس میں گندم اور مکئی کی قیمتوں میں کمی نے نمایاں کردار ادا کیا، گندم کے نرخ میں کمی تجارتی سرگرمیوں میں کمی کا نتیجہ تھی جبکہ مکئی کی قیمتیں لائیواسٹاک اور صنعتی شعبوں کی طلب میں کمی سے نیچے آئیں، سالانہ بنیادوں پر سیریل پرائسز 12 فیصد زائد رہیں تاہم یہ اب بھی اپریل 2008 کی بلند ترین سطح سے 5.4 فیصد کم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف اے او آئل و فیٹس پرائس انڈیکس ستمبر کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 18 پوائنٹس (8فیصد) کم رہا اور 2 سال کی کم ترین سطح پرآگیا جس کی وجہ جنوب مشرقی ایشیا میں پام آئل کی پیداوار میں اضافہ اور عالمی طلب میں کمی قرار پائی۔ ایف اے او کے مطابق میٹ پرائس انڈیکس اکتوبر میں 174 پوائنٹس پر مستحکم رہا تاہم ڈیری پرائسز 3 فیصد بڑھ گئیں اور چینی کی عالمی قیمتوں میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔