کوئی جادوگرنہیں جو راتوں رات نوبال کی خامی درست کردوں اظہرمحمود
جیسے محمد سمیع کی ٹیم میں واپسی ہوئی ایسے میں مستقل مزاجی سے بہتر پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے، بولنگ کوچ
جیسے محمد سمیع کی ٹیم میں واپسی ہوئی ایسے میں مستقل مزاجی سے بہتر پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے، بولنگ کوچ. فوٹو: فائل
پاکستانی بولنگ کوچ اظہر محمود ایشیا کپ میں ناکامی کو سنجیدگی سے لینے کو تیار ہی نہیں، ان کا کہنا ہے کہ ٹوئنٹی 20 میں کھلاڑیوں کو کچھ وقت دینے کی ضرورت ہوتی ہے اگر ہم اپنا آخری میچ جیت جائیں اور اس کے بعد ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں 2 کامیابیاں حاصل کرلیں تو صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔
انھوں نے کہا کہ بطور بولنگ کوچ لوگ مجھ سے نوبالز کے بارے میں سوال کرتے ہیں، میں کوئی جادوگر تو نہیں ہوں جو راتوں رات خامیوں کو درست کردوں گا، ویسے بھی محمد سمیع کی ٹیم میں واپسی ہوئی ایسے میں مستقل مزاجی سے بہتر پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے۔