سمیڈا میں ملکیت دانش سہولتی ڈیسک قائم

چھوٹے کاروبار کو ٹریڈ مارکس، پیٹنٹ، کاپی رائٹس کی رجسٹریشن میں مدد دی جائیگی۔

چھوٹے کاروبار کو ٹریڈ مارکس، پیٹنٹ، کاپی رائٹس کی رجسٹریشن میں مدد دی جائیگی۔ (فوٹو : ایکسپریس)

انٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن نے آئی پی رائٹس رجسٹریشن کی سہولتیں مہیا کرنے کیلیے اسمال اینڈ میڈیم ڈیولپمنٹ انٹرپرائزز اتھارٹی (سمیڈا) میں آئی پی کا خصوصی ڈیسک قائم کر دیا ہے۔


اس ڈیسک کے توسط سے چھوٹی سطح پر کاروبار شروع کرنے والوں کو اپنے ٹریڈ مارکس، پیٹنٹ، کاپی رائٹس کی رجسٹریشن کے بارے میں ہر قسم کی معلومات حاصل ہوں گی اور رجسٹریشن کیلیے معاونت فراہم کی جائے گی، ڈیسک کا افتتاح چیئرمین آئی پی او پاکستان و رکن قومی اسمبلی حمید اللہ جان آفریدی نے کیا، اس موقع پر رجسٹرار ٹریڈ مارکس خالد ہدایت خان، کنٹرولر پیٹنٹ صابر گل خٹک، محمد اسماعیل اور سمیڈا کے پراونشل چیف مسلم رضا، منیجر مکیشن کمار، منیجر لیگل فیروز احمداور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Load Next Story