’’مسٹری‘‘ اسپنر کی مدد سے ویسٹ انڈیز پر قابو پانے کا منصوبہ
بنگلہ دیش نے ڈھاکا ٹیسٹ کے 14رکنی اسکواڈ میں شوہاگ غازی کو شامل کرلیا۔
شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت حسین ڈائیو لگا کر کیچ تھامنے کی کوشش کررہے ہیں، ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ منگل کو شروع ہوگا۔ فوٹو : اے ایف پی
بنگلہ دیش نے ''مسٹری '' اسپنر کی مدد سے ویسٹ انڈیز پر قابو پانے کا منصوبہ بنا لیا۔
لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کیلیے آف اسپنر شوہاگ غازی کوڈھاکا ٹیسٹ کے 14رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، میچ کا آغاز منگل کو ہوگا،4 ٹوئنٹی20 میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے نوجوان پیسر ابوالحسن بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کی کوشش کریں گے،21 سالہ شوہاگ کو نیشنل کرکٹ لیگ میں متاثر کن بولنگ کا صلہ ملا جس کے دو میچز میں انھوں نے 11 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اس میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ بھی شامل تھا جبکہ وہ ایک سنچری بھی بنا چکے ہیں۔ چیف سلیکٹر اکرم خان نے کہا کہ شوہاگ غازی نے ڈومیسٹک ایونٹ میں بہترین آل رائونڈ کھیل پیش کیا اور یہ اسے موقع دینے کا بہترین وقت ہے، ویسٹ انڈین ٹیم میں کئی لیفٹ ہینڈرز موجود لہذا ہمیں ایک آف اسپنر بھی درکار تھا، انجری کے سبب طویل عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے والے فاسٹ بولر روبیل حسین کی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔
انھوں نے رواں برس کندھے کا آپریشن بھی کرایا تھا، البتہ محمد اشرفل کو کوئی اچھی خبر نہیں ملی، ان کی جگہ نعیم اسلام کو منتخب کیا گیا ہے ، قیادت کے فرائض بدستور وکٹ کیپر مشفیق الرحیم انجام دیں گے۔ اکرم خان نے کہا کہ وارم اپ میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد ہم نے سابقہ فارم اور تجربے کی بنیاد پر اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ21 نومبر سے کھلنا میں شروع ہوگا، 14 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، مشفیق الرحیم (کپتان)، محمود اﷲ، تمیم اقبال، شکیب الحسن، جنید صدیقی، شہریار نفیس، نعیم اسلام، ناظم الدین، ناصر حسین، الیاس سنی، شہادت حسین، روبیل حسین، ابوالحسن اور شوہاگ غازی۔