جنوبی افریقی کرکٹ میں فکسنگ کا طوفان نہ تھم سکا
الویرو پیٹرسن پر ڈومیسٹک میچزفکسڈ کرنے کی پیشکش پر غور کرنے کے الزامات
الویرو پیٹرسن پر ڈومیسٹک میچزفکسڈ کرنے کی پیشکش پر غور کرنے کے الزامات۔ فوٹو: فائل
جنوبی افریقی کرکٹ میں فکسنگ کا طوفان نہ تھم سکا، سابق ٹیسٹ بیٹسمین الویرو پیٹرسن بھی الزامات کی زد میں آگئے، انھوں نے دیگر 5 کھلاڑیوں کے ہمراہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی چیلنج کپ میچز کے کچھ حصوں کو فکسڈ کرنے کی پیشکش پر غور کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ لیگ ریم سلام ٹی ٹوئنٹی چیلنج کپ کی فرنچائز ہائی ویلڈ لائنز کے کھلاڑی غلام بودی کو فکسنگ الزامات ثابت ہونے پر 20سالہ پابندی کی سزا سنائی جا چکی ہے،میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیاکہ اسی ٹیم میں کم از کم 5کھلاڑی ایسے تھے جن سے بودی نے میچز کے کچھ حصے فکسڈ کرنے کیلیے رابطہ کیا جس پر انھوں نے غور بھی کیا،ان میں نمایاں نام سابق بیٹسمین الویرو پیٹرسن کا تھا، اسی فرنچائز کے تھامی سولیکل اور لونوابو سوٹسوبے بھی تحقیقاتی اداروں کے ریڈار میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سابق پروٹیز اوپنر نے غلام بودی اور اس منصوبے پر کام کرنیوالے ناپسندیدہ بھارتی عناصر سے ملاقات میں میچ فکسنگ پر بات چیت کی، مگر پھر کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کردیا،الویرو پیٹرسن کے حوالے سے سوال یہ اٹھایا جارہا ہے کہ انھوں نے کھیل کو کرپشن سے آلودہ کرنے والوں سے ملاقات کے بعد ہی یہ انکشاف کیوں کیا؟ الزامات کی زد میں آنے والے اوپنر نے کہاکہ اسکینڈل سامنے آنے کے 3دن بعد ہی سی ایس اے کو حقائق سے آگاہ کردیا تھا، دیگر پلیئرز نے بھی ایسا ہی کیا، میرے بارے میں کوئی انکوائری نہیں کی جا رہی۔