عمران خان نے فکسرز پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا
کھلاڑیوں کا اس طرح کے کاموں میں ملوث ہونا انتہائی شرم کی بات ہے، سابق کپتان
کھلاڑیوں کا اس طرح کے کاموں میں ملوث ہونا انتہائی شرم کی بات ہے، سابق کپتان فوٹو: فائل
سابق کپتان عمران خان نے فکسنگ جیسی لعنت کے شکار کرکٹرز پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا۔
انھوں نے ایک بھارتی اخبارسے بات چیت کے دوران کہا کہ کھلاڑیوں کا اس طرح کے کاموں میں ملوث ہونا انتہائی شرم کی بات ہے، آئی سی سی کو لازمی طور پر فکسنگ جیسی چیزوں میں ملوث لوگوں پر تاحیات پابندی لگادینی چاہیے، ان کو ہر صورت روکنا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ کھیل میں اتنی دولت کے باوجود مجھے پلیئرز کے گمراہ ہونے پر حیرت ہوتی ہے، اس وقت کرکٹرز انڈین پریمیئر لیگ کا ایک سیزن کھیل کر اس سے کہیں زیادہ دولت کما لیتے ہیں جو میں نے اپنے 21 سالہ کیریئر میں کمائی، جب ہم کرکٹ کھیلتے تھے اس وقت زیادہ دولت نہیں ہوتی تھی مگر اس وقت منفی چیزیں بھی نہیں تھیں۔
پاکستان کو 1992 میں ورلڈ کپ فتح سے ہمکنار کرنے والے عمران خان نے مزید کہا کہ اس طرح کی چیزوں سے کرکٹ پر سے شائقین کا اعتبار اٹھتا جارہا ہے، جب سے یہ تنازعات سامنے آنا شروع ہوئے شائقین ہر چیز پر سوال اٹھانے لگے ہیں، جب بھی ٹیم ہارتی ہے شائقین سوچتے ہیں کہ یہ میچ فکسڈ تھا، 90 کی دہائی میں پاکستان دنیا کی بہترین ٹیم تھی مگر اسی دہائی کے آخر میں یہ ہارنے لگی کیونکہ میچ فکسنگ کے الزامات کی وجہ سے کھلاڑی بہت زیادہ دبائو کا شکار ہوگئے تھے۔