آرمی ٹیموں کا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے برٹش الیون کو 41 رنز سے شکست دے دی
پاکستان کے 179 رنز کے جواب میں برٹش ٹیم 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کے 179 رنز کے جواب میں برٹش ٹیم 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فوٹو: فائل
آرمی ٹیموں کی سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے برٹش الیون کو 41 رنز سے شکست دے دی۔
آرمی کرکٹ گرائونڈ پر مہمان سائیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان آرمی نے مقررہ اوورز میں 179 رنز بنائے،کیپٹن بابر نے گرائونڈ کے چاروں اطراف دلفریب اسٹروکس کھیل کر 6 چوکوں کی مدد سے 67 رنز اسکور کیے، ثنا 60 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، جواب میں برٹش ٹیم 138 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،گوندر 55 رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے،نصر اقبال نے چارکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
انھیں بہترین بولر کا ایوارڈ دیا گیا، بابر نواز بیسٹ بیٹسمین رہے،میچ کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف تھے، چیئرمین پی سی بی ذکااشرف، پاکستان میں برطانیہ کے سفیر ایڈم تھامسن، بریگیڈیئر اقتدار نصیر، کرنل قیصر مصطفیٰ، کرنل وسیم احمد جنجوعہ،کرنل احمد نواز ملک، میجر ماجد وسیم، اولمپیئن صدف صدیقی سمیت اعلیٰ سول، سرکاری و فوجی ارکان بھی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔