ٹیسٹ کرکٹ سپرپاورز آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ آج مقابل
میزبان ٹیم کو جلد آئوٹ کرینگے (اسمتھ)حریف پلیئرز کو شارٹ بالزسے نشانہ بنائینگے، کلارک
برسبین: گابا کرکٹ گرائونڈ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور جنوبی افریقی قائد گریم اسمتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹرافی تھامے پوز دے رہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی
ISLAMABAD:
ٹیسٹ کرکٹ کی سپر پاورز آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا ٹکرائو جمعے کو برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں ہوگا۔
پروٹیز فاسٹ اٹیک کینگروز کا دل دہلانے کیلیے بے تاب ہے، کپتان گریم اسمتھ نے کم سے کم ٹوٹل پر میزبان سائیڈ کو خاک چٹانے کا عزم ظاہر کیا، دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم نے بھی حریف ٹیم کے خلاف ہوم ورک مکمل کرلیا، مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ حریف بیٹسمینوں کو شارٹ بالز سے نشانہ بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آف دی فیلڈ ایک دوسرے کے ساتھ 'مائینڈ گیم' کھیلنے کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کی دو انتہائی خطرناک ٹیمیں میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔ پروٹیز کو نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے تین ٹیسٹ میچز کی اس سیریزکو صرف ڈرا کرنے کی ضرورت ہے، البتہ آسٹریلیا کو دوبارہ ٹاپ ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز پانے کیلیے ہرصورت فتح درکار ہوگی۔
ایک برس قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔ اس کے بعد سے دونوں جانب کافی تبدیلیاں آئی ہیں، آئی پی ایل اور چیمپئنز ٹرافی میں پروٹیز اور کینگروز کھلاڑی مختلف ٹیموں میں ایک ہی ڈریسنگ روم شیئرکرچکے اور بہت سے راز ایک دوسرے پر ظاہر ہوچکے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم اپریل کے بعد اکٹھی ہوئی جبکہ جنوبی افریقہ حال ہی میں انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیت چکا ہے، پروٹیز 49 برس بعد گابا پر کوئی ٹیسٹ میچ کھیلنے جارہے ہیں، آخری مرتبہ ان کی ٹیم نے 1963 میں یہاں طویل طرز کا میچ کھیلا تھا۔ گابا کے کیوریٹر کیون مچل جونیئر کا کہنا ہے کہ وکٹ کو قدرے خشک رکھا گیا جس کی بدولت آخری روز نتیجہ برآمد ہونے کا امکان ہے،اسپنرز کو بھی مدد مل سکتی ہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اس میچ کیلیے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی فاتح الیون میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں مگر آسٹریلوی الیون میں جگہ کیلیے فاسٹ بولرز بین ہلفنہاس اور مچل اسٹارک میں مقابلہ ہوگا۔ جنوبی افریقی کپتان اسمتھ کا کہنا ہے کہ ایک برس قبل ہم نے کینگروز کو 47 رنز پر پچھاڑا تھا اب بھی کم اسکور پر انھیں ڈھیر کرنے کی کوشش کرینگے، وہ چاہے انفرادی پلیئرز کو ٹارگٹ کرنے کی جتنی تیاری کرلیں ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ادھر مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ اگر بیٹسمین جنوبی افریقی دستے موجود 4 فاسٹ بولرز کو تھکانے میں کامیاب رہے تو پھر ہمارا کام آسان ہوجائیگا،ہم آملا، کیلس، اسمتھ اور ڈی ویلیئرز کو شارٹ پچ بالز سے نشانہ بنائیں گے۔