وسیم اکرم نے حفیظ کو ٹیسٹ کپتان بنانے کی تجویز دیدی
شاہد آفریدی بہترین بولر اور اب بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں، سابق کپتان
شاہد آفریدی بہترین بولر اور اب بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں، سابق کپتان فوٹو: فائل
سابق آل رائونڈر وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی محمد حفیظ کو سونپنے کی تجویز دے دی۔
ان کے مطابق شاہد آفریدی بہترین بولر اور اب بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں، لوگ ان سے اچھی بیٹنگ کی توقع نہ کیا کریں۔ ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ مصباح الحق مزید ایک سال تک کپتانی سنبھالیں مگر پی سی بی حفیظ کو ٹیسٹ میں بھی قائد مقرر کرنے کا ضرور سوچے، وہ ٹوئنٹی 20 میں عمدگی سے فرائض انجام دے رہے ہیں،حفیظ جوان اور بہت باصلاحیت پلیئر ہیں، فیلڈنگ میں بھی کسی سے کم نہیں، البتہ انھیں اپنی بیٹنگ پر بھی سخت محنت کرنی چاہیے۔ ایک سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ شاہد آفریدی اب بھی بطور بولر کھیل سکتے اور مختصر طرز کی کرکٹ میں انھیں دنیا کے بہترین بولرز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
ان کی بولنگ میں بہت ورائیٹی موجود اور وہ گگلیز و آف بریک کے ساتھ تیز گیندیں بھی کرنے کے اہل ہیں، اسی کے ساتھ وہ بہترین فیلڈر بھی ہیں، میں نہیں سمجھ سکتاکہ کیوں لوگ ان سے اچھی بیٹنگ کی توقع کرتے ہیں، وہ ہمیشہ سے ایک پنچ ہٹررہے اور شائد ہر20 اننگز کے بعد ہی بڑا اسکور کر پاتے ہیں،آفریدی گذشتہ 15 برس سے یہی کر رہے ہیں اور میری رائے کے مطابق انھیں کھیلتے رہنا چاہیے۔ وسیم اکرم نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی ٹیم وہاں کرائوڈ کی سپورٹ کے بغیر کھیلے گی۔
1999 میں جب میں پڑوسی ملک گیا تو ہماری ٹیم کے اچھے کھیل پر اسٹیڈیم میں خاموشی چھا جاتی تھی اسی سے ہمیں اندازہ ہوتا کہ میچ میں گرفت مضبوط ہو چکی ہے۔ یاد رہے سابق اسٹار نے گذشتہ دنوں یہ بھی کہا تھاکہ ہوم گرائونڈ پر بھارت بیحد مضبوط حریف ثابت ہوگا، سیریز میں فتح کیلیے پاکستانی کرکٹرز کو ذہنی طور پر مضبوط بننا پڑے گا۔