آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے پاک جرمن معاہدہ
پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور پاکستان اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
مناسب ہو گا کہ مذکورہ رقم کو حقیقی پروجیکٹ پر خرچ کرنے تک ہر مرحلے پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے۔ فوٹو: فائل
پاکستان اور جرمنی کے درمیان مالی اور تکنیکی تعاون کے چار معاہدے طے پا گئے ہیں، دونوں ممالک نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر لیے ہیں، جس کے مطابق جرمنی پاکستان کو 12 کروڑ 57 لاکھ یورو فراہم کرے گا، جس میں 9 کروڑ 87 لاکھ یورو گرانٹ، 2 کروڑ 70 لاکھ یورو قرض ہو گا۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور پاکستان اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
مذکورہ معاہدات کے تحت ملنے والی رقوم عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کے حوالے سے کافی سود مند ثابت ہو نگی۔ پاکستان کے اندرونی حالات کے تحت آپریشن ضرب عضب کے بعد بالائی علاقوں سے آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد عارضی طور پر شہری علاقوں کی جانب ہجرت کر آئی جب کہ زلزلے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشی بھی ایک عرصے سے کسمپرسی کی حالت میں عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔
جرمنی کے ساتھ معاہدے کے تحت ملنے والی خطیر رقم ان آئی ڈی پیز کی بحالی میں معاون ثابت ہو گی۔ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاک جرمنی دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرمنی نے پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں مدد کی ہے، مالی اور تکنیکی تعاون کے معاہدوں پر جرمنی کے مشکور ہیں، جرمنی گرانٹ اور قرض آسان شرائط پر دے رہا ہے، معاہدے کے تحت حاصل ہونے والی رقم عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔
آئی ڈی پیز کی امداد کے لیے دیگر بیرونی ممالک بھی ساتھ دیتے آئے ہیں لیکن امداد میں خورد برد کے باعث اصل حقدار محروم رہے۔ مناسب ہو گا کہ مذکورہ رقم کو حقیقی پروجیکٹ پر خرچ کرنے تک ہر مرحلے پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے۔