سونے کی تولہ قیمت600 روپے گھٹ کر49ہزار100روپے ہوگئی
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 660 روپے اور دس گرام 565.71 روپے پر برقرار رہی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 660 روپے اور دس گرام 565.71 روپے پر برقرار رہی۔ فوٹو: فائل
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے1259 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 اور515 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت49 ہزار 700 روپے سے گھٹ کر 49 ہزار100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 600 روپے سے گھٹ کر 42085 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 660 روپے اور دس گرام 565.71 روپے پر برقرار رہی۔