سوچی ونٹر اولمپکس 2014 زیادہ مہنگے ثابت ہوں گے

فاتح ایتھلیٹس کو پہاڑوں سے میڈلز کیلیے بروقت بلیک سی کوسٹ پہنچانا چیلنج بنے گا۔

فاتح ایتھلیٹس کو پہاڑوں سے میڈلز کیلیے بروقت بلیک سی کوسٹ پہنچانا چیلنج بنے گا۔ فوٹو : فائل

روس کے علاقے سوچی میں شیڈول ونٹر اولمپکس 2014 زیادہ بڑے اور مہنگے ثابت ہوں گے۔


اسپورٹس ڈائریکٹر ارینا گلیڈکخ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ سرمائی اولمپکس میں 12 نئے کھیل شامل کیے جارہے ہیں،2010 کے وینکوور ونٹر اولمپکس میں صرف 2 نئے کھیلوں کے اضافے سے مجموعی طور پر 86 ایونٹس ہوں گے،سوچی میں اس بار 98 میڈل ایونٹس کا انعقاد ہوگا۔ دریں اثنا سوچی ونٹر اولمپکس کے منتظمین کیلیے لاجسٹک مسائل دردسربن گئے۔

سب سے بڑا مسئلہ فاتح ایتھلیٹس کو پہاڑوں سے میڈلز کیلیے بروقت بلیک سی کوسٹ پہنچانا ہے۔ گیمز کے 98 میڈل ایونٹس میں سے 69 کا فیصلہ پہاڑوں پر ہونا ہے تاہم فاتحین کو میڈلز 48 کلومیٹر دور کوسٹل پلازہ میں دیے جائیں گے، ہر ایونٹ کے اختتام پر ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ، میڈیا کمٹمنٹس اور بعض مقابلوں کے رات گئے اختتام کی وجہ سے فاتحین کو اپنے میڈلز اگلے روز ہی مل پایا کریں گے، منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Load Next Story