لندن کے اپارٹمنٹس اور آف شور کمپنیوں نیسکو نیلسن کا مالک میں ہوں حسین نواز

عمران شریف فیملی کا بینک ڈیفالٹ ثابت کردیں، مشرف کا احتساب نہ ہوا تو جس کا جودل چاہے گا کرکے چلا جائیگا

عمران شریف فیملی کا بینک ڈیفالٹ ثابت کردیں، سزا کیلیے تیار ہیں، مشرف کا احتساب نہ ہوا تو جس کا جو دل چاہے گا کرکے چلا جائیگا ۔ فوٹو : فائل

وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں احتساب ضرور ہونا چاہیے، وزیر اعظم کی جانب سے احتساب کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، ریاست کوجنرل پرویزمشرف کا احتساب ضرور کرنا چاہیے، عمران خان شریف فیملی کا بینک ڈیفالٹ ثابت کر دیں سزا بھگتنے کو تیار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر انھوں نے کسی بینک کے ساتھ ڈیفالٹ کیا ہے تو اس کا کوئی نام یا اتہ پتہ تو ہوگا، وہ عمران خان کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ان بینکوں کی تفصیلات بتائیں جن کیساتھ شریف فیملی کا ڈیفالٹ ہے۔


آج تک وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے تحقیقات کرنے والے متعلقہ ادارے چاہے وہ نیب ہی کیوں نہ ہو کو آج تک کسی قسم کی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں کسی قسم کی کوئی دخل اندازی نہیں کی گئی۔ اگر پنجاب میں کچھ ایسے معاملات ہیں کہ جس کی تحقیقات ہونی چاہیے احتساب ہونا چاہے تو اس میں کوئی امر مانع نہیں ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہاکہ وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پارک لین لندن میں جو اپارٹمنٹس ہیں وہ ان کے ہیں ان کوآف شورکمپنیزنیسکولمیٹڈ اور نیلسن لمیٹڈ اون کرتی ہیں اور ان کا فائدہ اٹھانے والے مالک وہ خود ہیں اور وہ ایک ٹرسٹ کے تحت ہیں جنھیں ان کی ہمشیرہ مریم نواز ہولڈکر رہی ہیں۔ حسین نواز نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف کا احتساب ضرور ہونا چاہیے ورنہ جس کا جو دل چاہے گاکرکے چلا جائیگا۔ انھوں نے قسم کھاتے ہوئے کہا کہ مشرف نے ان کے ساتھ جو زیادتیاں کی ہیں وہ انھیں معاف کرتے ہیں۔

Load Next Story