ریاستی اداروں پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں شاہی سید

حملے میں رینجرز کے جوانوں کی شہادت اور رینجرز اہلکاروں سمیت20سے زائد افراد کا زخمی ہونا انتہائی افسوس ناک ہے،شاہی سید

حملے میں رینجرز کے جوانوں کی شہادت اور رینجرز اہلکاروں سمیت20سے زائد افراد کا زخمی ہونا انتہائی افسوس ناک ہے،شاہی سید فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے نارتھ ناظم آباد میںرینجرز ہیڈ کوارٹر پر خود کش بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر حملے کرنے والے انسانیت اور ملک دشمن ہیں۔


حملے میں رینجرز کے جوانوں کی شہادت اور رینجرز اہلکاروں سمیت 20سے زائد افراد کا زخمی ہونا انتہائی افسوس ناک ہے، انھوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، مصلحتوں سے کام لینے کا وقت گزر چکا ہے،آج بھی ہم سب متحد نہ ہوئے تو کچھ نہیں بچے گا،ہم سب کو دہشتگردوںکے خلاف یک آواز ہونا پڑے گا،انھوںنے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سمیت پوری قوم شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور رینجرز اہلکاروںسمیت تمام زخمیوںکی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
Load Next Story