دوبارہ موقع ملا تو کراچی کا دورہ ضرور کروں گی مرین دستریز
فرانسیسی سفارتخانے کی پریس اتاشی کا ’’کے یو جے‘‘کے دفتر کا دورہ،صحافیوں سے ملاقات
فرانسیسی پریس اتاشی مرین دستریز کا کے یوجے کے صدرجی ایم جمالی ودیگرممبران کے ہمراہ گروپ۔ فوٹو : ایکسپریس
CARDIFF:
فرانسیسی سفارتخانے کی پریس اتاشی مرین دستریز نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی کی دعوت پر کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے ) کے دفتر واقع پریس کلب کا دورہ کیا۔
اس موقع پر صحافیوں سے صحافتی آزادی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مرین دستریز نے کراچی کی صحافتی برادری کو متحرک قرار دیا ، انھوں نے کراچی آمد کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ موقع ملا تو کراچی کا دورہ ضرور کریں گی،انھوں نے پریس کلب کی تاریخی بلڈنگ کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور پاکستان میں صحافیوں کے کردار کو سراہا ۔
اس موقع پر فرانسیسی قونصل جنرل کراچی کے پریس و پولیٹیکل اتاشی عطا انصاری ، اویس توحید، اشرف خان اعجاز احمد، شہربانو، شمیم بانو، رشید چنا، ایم ایم عالم، نوید شاد آرائیں، کاشف حسین، ذوالفقار علی، رزاق ابڑو، رزاق سروہی، اور دیگر بھی موجود تھے ،قبل ازیں کے یوجے کے صدر جی ایم جمالی نے مرین دستریز کو دفتر آمد کے موقع پر پھولوں کا گلستہ پیش کیا جبکہ سینئر صحافی شہر بانو نے پریس اتاشی کو سندھ کی ثقافتی روایت کے مطابق اجرک اور سینئر صحافی شمیم بانو نے سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا جبکہ کے یو جے کے سابق جنرل سیکریٹری حسن عباس نے کے یو جے کی شیلڈ پیش کی ۔