عوامی مینڈیٹ بیچنے والے نوازشریف قومی مجرم ہیں شرجیل میمن

سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ علی بابا40 چور ن لیگ میں ہیں

سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ علی بابا40 چور ن لیگ میں ہیں. فوٹو: ایکسپریس/فائل

MCLEAN, VA, US:
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نوازشریف نے پاکستانی عوام کو دھوکہ دیا ہے اور عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کرنے پر عوام کبھی میاں نوازشریف کو معاف نہیں کریں گے ۔


سپریم کورٹ کی جانب سے ایئر مارشل (ر) اصغر خان کیس کے تفصیلی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کو چند روپوں کے عیوض بیچنے والے نوازشریف قومی مجرم ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ علی بابا40 چور مسلم لیگ (ن) میں ہیں ۔ پاکستانی عوام کے مفاد پرست اور اقتدار کے لالچی ٹولے کو کبھی معاف نہیںکریں گے ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چند ٹکوں کے بدلے نوازشریف نے سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا گھناؤنا کام کیا ہے اسے چاہیے کہ اب فوری طور پر سیاست سے استعفیٰ دے کر سیاسی طاقت کے ذریعے حاصل کیے گئے اربوں روپے غریبوں ، یتیموں اور بیواہوں میں تقسیم کرکے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے کبھی پیسے لے کر سیاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی تو کبھی جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا کر ملک کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا لیکن پاکستانی عوام نے جس طرح تقسیم کے نعرے کو مسترد کیا ہے اسی طرح آئندہ سیاسی میدان سے بھی نواز شریف کو ہمیشہ کے لیے آؤٹ کردیں گے اور عوام کا فیصلہ ہی ملک کی تقدیر بدلے گا ۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے حالات ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیے جارہے ہیںجس کا بنیادی مقصد ملک کی معیشت کو تباہ کرنا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story