44 سالہ کیمبل ٹی20 ڈیبیو کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کرکٹر بن گئے

ہانگ کانگ کے کیمبل نے 44 برس کی عمر میں زمبابوے کے خلاف میگا ایونٹ کے پہلے رائونڈ کا میچ کھیلا۔

ہانگ کانگ کے کیمبل نے 44 برس کی عمر میں زمبابوے کے خلاف میگا ایونٹ کے پہلے رائونڈ کا میچ کھیلا۔ فوٹو: فائل

BADIN:
ہانگ کانگ کے ریان کیمبل ورلڈ ٹوئنٹی 20 کھیلنے اور مختصر ترین فارمیٹ میں ڈیبیو کرنے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کرکٹر بن گئے۔


انھوں نے 44 برس کی عمر میں زمبابوے کے خلاف میگا ایونٹ کے پہلے رائونڈ کا میچ کھیلا جس میں وہ صرف 9 رنز بناسکے۔ کیمبل سے قبل ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے والے سب سے عمررسیدہ کرکٹر یو اے ای کے محمد طارق تھے جنھوں نے اس طرز کا اپنا پہلا میچ 43 برس اور 179 دن کی عمر میں کھیلا۔
Load Next Story