ورلڈ ٹی20 بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ٹائٹل کے بجائے پاکستانی ٹیم کوہدف قراردیدیا

اس مرتبہ گرین شرٹس کے خلاف غلطیوں سے اجتناب کرتے ہوئے کامیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کرینگے، بنگلادیشی کپتان

اس مرتبہ گرین شرٹس کے خلاف غلطیوں سے اجتناب کرتے ہوئے کامیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کرینگے، بنگلادیشی کپتان۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:
بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ٹائٹل کے بجائے پاکستان کو اپنا ہدف قرار دیدیا۔


بھارت روانگی سے قبل کپتان جہاں آرا عالم نے کہاکہ ہم نے ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کو ٹارگٹ رکھا ہے، ہم ان کیخلاف چند مواقع پر جیت کے کافی قریب پہنچے، اس مرتبہ غلطیوں سے اجتناب کرتے ہوئے کامیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کرینگے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلیے ہم نے اتنے میچز نہیں کھیلے جتنے کھیلنا پسند کرتے، اسکے باوجود بہتر پرفارم کرنے کیلیے پُراعتماد ہیں، یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم گروپ مرحلے میں پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیساتھ مقابلہ کریگی۔
Load Next Story