ایڈن گارڈنزپاکستان کیلیے خوش قسمتی کی علامت صرف ایک شکست ہوئی
کلکتہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مختلف فارمیٹس کے 11 میچز ہوئے جن میں میزبان سائیڈ کو صرف ایک میچ میں کامیابی ملی
کلکتہ میں پاکستان کو 5 مرتبہ کامیابی ملی جب کہ 5 میچ ڈرا ہوئے۔ فوٹو: فائل
ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں بھارت سے ٹکراؤ کا نیا میدان ایڈن گارڈنز پاکستان کیلیے خوش قسمتی کی علامت رہا، یہاں میزبان سائیڈ صرف ایک میچ جیتی، پاکستانی سائیڈ نے 5 بار فتح کا علم بلند کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی 20 کا میچ 19 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز پر کھیلا جائے گا جو اب تک پاکستانی ٹیم کیلیے خوش قسمت ثابت ہوا ہے، یہاں پر دونوں ٹیموں کے درمیان مختلف فارمیٹس کے 11 میچز ہوئے جن میں میزبان سائیڈ کو صرف ایک میں فتح جب کہ پانچ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، 5 مقابلے ڈرا ہوئے۔