ورلڈٹی 20 دہلی اسٹیڈیم میں مزید مسائلملازمین کا احتجاج پانی بند

گذشتہ چار روز سے پانی نہ ملنے کی وجہ سے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کی گھاس مرجھانے لگی۔

گذشتہ چار روز سے پانی نہ ملنے کی وجہ سے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کی گھاس مرجھانے لگی۔ فوٹو؛ فائل

LONDON:
دہلی اینڈ ڈسٹرکٹس کرکٹ ایسوسی ایشن کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں، اب اسکے ملازمین نے بونس اور پروویڈنٹ فنڈ میں اضافے کے لئے نہ صرف احتجاج شروع کردیا بلکہ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا پانی بھی بند کردیا ہے۔


گذشتہ چار روز سے پانی نہ ملنے کی وجہ سے گھاس مرجھا رہی ہے۔ ڈی ڈی سی اے نے بڑی مشکلوں سے میونسپل اداروں سے کلیئرنس لی تھی جس سے اس کی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے میچز کی میزبانی بچی مگر اب نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ ڈی ڈی سی اے کے نائب صدر چیتن چوہان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اب ہمیں بلیک میل کررہے ہیں۔

ہم نے سب ورکرز کو فی کس 14 ہزار روپے بونس دینے کی پیشکش کی مگر وہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی کس بونس مانگ رہے ہیں، اتنا بونس کوئی بھی کمپنی نہیں دیتی جس کا ہم سے مطالبہ کیا جارہا ہے، ہم نے چند ریٹائرڈ ملازمین کو طلب کیا جو جلد ہی کام شروع کردینگے۔
Load Next Story