ورلڈٹی ٹوئنٹی کے دوران کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے جائینگے

میچ کے دن دونوں ٹیموں کے 2، 2 پلیئرز کے سیمپل لے کر ٹیسٹ کیلیے بھیجے جائیں گے۔

میچ کے دن دونوں ٹیموں کے 2، 2 پلیئرز کے سیمپل لے کر ٹیسٹ کیلیے بھیجے جائیں گے. فوٹو: فائل

NORWICH:
آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی کے دوران کھلاڑیوں کے رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔


آئی سی سی کے اینٹی ڈوپنگ یونٹ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ میچ کے دن دونوں ٹیموں کے 2، 2 پلیئرز کے سیمپل لے کر ٹیسٹ کیلیے بھیجے جائیں گے، فیصلے کا مقصد ایونٹ کو ڈوپنگ سے محفوظ رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کا مقصد کرکٹ کے کھیل کو غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک رکھنا ہے، جو کھلاڑی بھی غیر قانونی دوا استعمال کرنے کا مرتکب پایا جاتا ہے اس کے خلاف آئی سی سی کی جانب سے پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔
Load Next Story