بھارتی کرکٹ دشمنی پر سابق کرکٹرز بھی تشویش کا شکار
خطرات صرف پاکستان ٹیم کیلیے ہیں،حکومت نے درست موقف اختیار کیا، وسیم باری
پی سی بی کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کیلیے آئی سی سی پر زور دینا چاہیے تھا،عامر سہیل ۔ فوٹو : فائل
بھارت میں کرکٹ دشمنی پر سابق کرکٹرز بھی تشویش میں مبتلا ہیں، وسیم باری کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خطرات صرف پاکستان ٹیم کیلیے ہیں، وزارت داخلہ نے درست موقف اختیار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا بھارت سے میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کیے جانے کے بعد وہاں بھی انتہاپسندوں کی دھمکیوں میں تیزی آگئی۔ سیکیورٹی کی تحریری ضمانت نہ ملنے پر فی الحال وزارت داخلہ نے گرین شرٹس کی روانگی روک دی ہے، پڑوسی ملک میں کرکٹ دشمنی پر سابق کرکٹرز بھی تشویش میں مبتلا ہیں، وسیم باری نے کہا کہ میگا ایونٹ میں کسی اور ٹیم کا کوئی مسئلہ نہیں خطرات صرف پاکستانی اسکواڈ کیلیے ہیں، ان حالات میں وزارت داخلہ نے درست موقف اختیار کیا، ٹھوس ضمانت کے بغیر پلیئرز کو نہیں بھجوانا چاہیے، انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کے بعد ہی شرکت کرنا مناسب ہوگا۔
عامر سہیل نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئی سی سی کا ایونٹ ہے، پی سی بی کو اسی پرزور دینا چاہیے تھا کہ میزبان بھارتی حکومت سے سیکیورٹی کی یقین دہانی دلائے۔ سرفراز نواز نے کہاکہ موجودہ حالات میں حفاظتی انتظامات فول پروف بنانے کا مطالبہ غلط نہیں، پی سی بی کو یہ باتیں بہت پہلے ہی آئی سی سی کو باور کرا دینا چاہیے تھیں کہ وہاں پاکستان مخالف جذبات کیا گل کھلاسکتے ہیں۔ عمرگل نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنا بی سی سی آئی کی نہیں بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے، ملک کی عزت نفس اور ہمارے پلیئرز کی سلامتی دونوں اہم ہیں، حالات کے تناظر میں وزارت داخلہ کی پالیسی درست ہے۔