لڑکپن میں خود کشی کی کوشش کرچکا ہوں سریش رائنا
بچپن میں بہت جھگڑالو تھا، ایک بار جھگڑے میں ایک لڑکے نے ہاکی اسٹک سے مار مار کر میرا برا حشر کردیا تھا، بھارتی بلے باز
بچپن میں بہت جھگڑالو تھا، ایک بار جھگڑے میں ایک لڑکے نے ہاکی اسٹک سے مار مار کر میرا برا حشر کردیا تھا، بھارتی بلے باز۔ فوٹو: بی سی سی آئی/فائل
RAWALPINDI:
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سریش رائنا کا کہنا ہے کہ وہ لڑکپن میں خود کشی کی کوشش کر چکے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز سریش رائنا کا کہنا تھا کہ لکھنئو میں اسپورٹس ہاسٹل میں قیام کے دوران میرا دل زندگی سے اچاٹ ہو گیا تھا اورمجھ پرخود کشی کی سوچ حاوی ہونے لگی تھی۔ میں نے ہاسٹل چھوڑ دیا مگر 2 ماہ بعد بھائی کے سمجھانے پر پھر واپس لوٹ آیا۔
رائنا نے بتایا کہ میں بچپن میں کئی لڑائی جھگڑوں میں بھی ملوث رہا، ایک بار ایک لڑکے نے ہاکی اسٹک سے مار مار کر ان کا حلیہ بگاڑ دیا تھا۔