کرشمہ کپور نے کئی کمرشلز کی شوٹنگ میں حصہ لیا

بالی وڈ اداکارہ کو ایک فوڈ کمپنی کی برانڈ ایمبسیڈر بھی مقرر کردیا گیا۔

بالی وڈ اداکارہ کو ایک فوڈ کمپنی کی برانڈ ایمبسیڈر بھی مقرر کردیا گیا۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے فلموں میں واپسی کے ساتھ ہی کئی کمرشلز بھی کی ہیں اور بطور ماڈلنگ بھی کام کررہی ہیں۔


اداکارہ کو فوڈ کمپنی کی برانڈ ایمبسیڈر بھی مقرر کیا گیا ہے ۔اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ شوبز سے الگ نہیں ہوئی ۔اپنا کام کررہی ہوں کچھ تعطل تو آہی جاتا ہے ۔فلم کا انتخاب اب سوچ سمجھ کر کروں گی ۔انھوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا کو خیر باد نہیں کہہ سکتی ۔اپنا کام کرتی رہوں گی ۔ انھوں نے کہا کہ کمرشلز کے لیے مزید شوٹنگ ہونا ہے جس کی لوکیشنز ابھی فائنل کرنا باقی ہیں۔
Load Next Story