ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے امیرعلی کا ستارہ چمک گیا
ورلڈٹی20میں اومان کیلیے عمدہ پرفارمنس،کراچی وائٹس کی نمائندگی بھی کر چکے
ورلڈٹی20میں اومان کیلیے عمدہ پرفارمنس،کراچی وائٹس کی نمائندگی بھی کر چکے۔ فوٹو: فائل
'' پیسج ٹو انڈیا ''ریسٹورنٹ میں بطور مارکیٹنگ ایگزیکٹیو کام کرنے والے امیرعلی کا ستارہ چمک گیا، وہ ورلڈ ٹی20 میں اومان کی نمائندگی کرنے پر اپنے باسزکے شکرگزارہیں جن کی بدولت انھیں کرکٹ جاری رکھنے کا موقع میسر آیا، انھوں نے آئرلینڈ کیخلاف اپنی ٹیم کی تاریخی فتح میں برق رفتار32رنز بناکرکلیدی کردار ادا کیا تھا۔
امیر علی نے17 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے5 چوکے اور ایک چھکا بھی جڑا، پاکستانی نژاد 37 سالہ کرکٹر نے اپنے سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کراچی وائٹس کیلیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جس کے بعد اومان منتقل ہوگیا، وہاں میں ملازمت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کا شوق بھی جاری رکھ پایا، اس میں مجھے بھارتی ریستورنٹ کے مالک موہن داس کا تعاون بھی حاصل رہا، انھوں نے مزید بتایا کہ میں 2برس تک راشد لطیف کی زیرقیادت ملیر جیمخانہ کی نمائندگی بھی کر چکا ہوں۔
آئرلینڈ کیخلاف میچ کا ذکر کرتے ہوئے امیرعلی نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی نژاد پلیئرز پر مشتمل ہماری ٹیم نے اس مقابلے میں عمدہ کھیل پیش کیا، میں نے وکٹ پر ٹھہر کر چند گیندوں کا سامنا کیا اور پھر اپنے اسٹروکس کھیلے، انھوں نے مزید کہا کہ ایونٹ کی تیاریوں کے پیش نظر مجھے فیملی سے جدائی کا دکھ سہنا پڑرہا ہے، اومان میں میری اہلیہ اور تین بچے میری پرفارمنس پر بہت خوش ہیں، مجھے اپنے بچوں کی یاد آرہی ہے لیکن میں اومان کیلیے کھیل کر محظوظ ہورہا ہوں۔