موٹروے پولیس افسر نے زیورات اور نقدی سے بھرا بیگ مالک کو لوٹا دیا

بیگ میں ڈھائی سے 3 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، موبائل فون اور نقدی تھی۔

محکمے کی جانب سے خالد میمن کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

موٹر وے پولیس کے افسر نے طلائی زیورات اور نقدی سے بھرا بیگ اس کے مالک کو لوٹا دیا ۔


تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کے اسسٹنٹ پٹرول افسر خالد میمن اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی سے حیدر آباد جارہے تھے کہ سپر ہائی وے پر انھیں ایک بیگ پڑا ملا جس میں ڈھائی سے 3 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، موبائل فون اور نقدی تھی ،انھوں نے فوراً کنٹرول پر اطلاع دی ، وہ اپنے سفر پر گامزن تھے کہ کچھ دور باراتیوں سے بھری ایک بس سڑک کے کنارے کھڑی تھی جہاں انھوں نے معلومات حاصل کیں تو معلوم ہوا کہ ایک خاتون کا بیگ راستے میں کہیں گرگیا ہے ،خالد میمن نے پوچھ گچھ کے بعد بیگ انکے حوالے کردیا ، محکمے کی جانب سے خالد میمن کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Load Next Story