ایئر پورٹ پر ریڈالرٹ اورکڑی نگرانی کی جائے نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل

ائیرپورٹ کارپارکنگ کے تمام کلوزسرکٹ کیمرے مکمل فعال رکھے جائیں۔

نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ کے اطراف آنیوالے تمام راستوں کی سختی سے نگرانی اورچیکنگ کی جائے۔ فوٹو : فائل

کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہرکے بعدکراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ریڈالرٹ قرار دیتے ہوئے چیکنگ شروع کردی گئی۔


نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کو لکھے جانے والے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ کے اطراف آنیوالے تمام راستوں کی سختی سے نگرانی اورچیکنگ کی جائے، مسافروں کے سامان اوربیگیج کی سخت تلاشی لی جائے جبکہ ائیرپورٹ کارپارکنگ کے تمام کلوزسرکٹ کیمرے مکمل فعال رکھے جائیں اورکارپارکنگ میں کھڑی کی جانے والی گاڑیوں کی سختی سے مانیٹرنگ اورمسلسل نگرانی رکھی جائے۔
Load Next Story