جامعہ کراچی میرین سائنسز میں آنرز و ماسٹر پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ
یونیورسٹی کے داخلہ پراسپیکٹس کوغیرملکی جامعات کے پراسپیکٹس کے معیار کے مطابق شائع کیا گیا ہے
یونیورسٹی کے داخلہ کتابچے کے معیارکوبڑھاتے ہوئے ’’پراسپیکٹس‘‘کی قیمت میں 70 فیصد تک اضافہ کردیا ہے. فوٹو: فائل
جامعہ کراچی نے نئے تعلیمی سال 2013 سے ''میرین سائنسز''کے شعبہ میں آنرز اور ماسٹرزپروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
جس کی منظوری شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرنے بحیثیت سربراہ اکیڈمک کونسل دیدی ہے میرین سائنسز میں داخلے اوپن میرٹ پر دیے جائیں گے مزید براں یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلوں کے لیے''ڈونرسیٹس''بحال کرتے ہوئے اس کی رقم 2 سے 5 لاکھ روپے تک مقررکردی ہے جبکہ یونیورسٹی کے داخلہ کتابچے کے معیارکوبڑھاتے ہوئے ''پراسپیکٹس''کی قیمت میں 70 فیصد تک اضافہ کردیا ہے رجحان ٹیسٹ کے حامل شعبہ جات کے داخلہ کتابچے کی قیمت 1ہزار سے بڑھاکر 1500 روپے جبکہ اوپن میرٹ کے حامل شعبہ جات کے داخلہ کتابچے کی قیمت 500 سے بڑھاکر 800 روپے کی گئی ہے یونیورسٹی کے تحت نئے تعلیمی سال 2013کے لیے داخلوں کاآغاز پیر 12 نومبر سے ہوگا۔
جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹرخالد عراقی نے ''ایکسپریس'' کو بتایاکہ یونیورسٹی کے داخلہ پراسپیکٹس کوغیرملکی جامعات کے پراسپیکٹس کے معیار کے مطابق شائع کیا گیا ہے جبکہ رجحان ٹیسٹ کے حامل شعبہ میں ایک امیدوارایک ہی فارم خرید کر5شعبہ جات کے رجحان ٹیسٹ میں شرکت کااہل ہوگاانھوں نے بتایاکہ اکیڈمک کونسل کی تشکیل شدہ کمیٹی کی منظوری کے بعد فارمیسی کی ڈونرسیٹس کی رقم 5 لاکھ روپے،فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اورکیمیکل انجینئرنگ کی رقم 4لاکھ روپے جبکہ دیگر شعبوں میں آنرز پروگرام کی ڈونرسیٹس کی رقم 3 لاکھ اورماسٹرزپروگرام کی رقم 2 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔
یونیورسٹی کے تحت داخلے 3 مراحل میں مکمل ہونگے پہلے مرحلے میں 12 نومبر سے رجحان ٹیسٹ کے حامل شعبہ جات میں آنرز اور ماسٹرز کے علاوہ بی فارمیسی میں داخلے شروع ہونگے جبکہ دوسرے مرحلے میں آنرز اور تیسرے مرحلے میں ماسٹرز پروگرام میں داخلے دیے جائینگے بی فارمیسی اوررجحان ٹیسٹ کے حامل شعبہ جات میں داخلوں کیلیے داخلہ فارم 12سے 19نومبرتک جمع کرائے جاسکیں گے، رجحان ٹیسٹ کے حامل شعبہ جات میں پبلک ایڈمنسٹریشن، بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس، بائیو ٹیکنالوجی، کیمیکل انجینئرنگ، کمپیوٹرسائنس، انوائرمینٹل اسٹیڈیز اور اپلائیڈ فزکس کے شعبہ جات شامل ہیں واضح رہے کہ ان شعبہ جات کیلیے رجحان ٹیسٹ 30 نومبر سے 4 نومبرتک اور یونیورسٹی میں داخلہ کتابچے میں دیے گئے شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے۔