حیدرآباد ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی
دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظرغیر علانیہ پابندی، ضلع بھر کی پولیس کو ہیلمٹ اوررومال ضبط کرنے کی ہدایت کی.
حیدرآباد: ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر ایک اہلکار موٹرسائیکل کے ٹائر سے ہوا نکال رہا ہے جبکہ حیدر چوک پر پولیس تعینات ہے۔ فوٹو : عدیل احمد / ایکسپریس
حیدرآباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے حکم پر سختی سے عملدرآمد کراتے ہوئے مزید 950 افراد کا چالان کردیا گیا۔
جبکہ دوسری جانب حیدرآباد پولیس نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر ہیلمٹ کے استعمال اور رومال کے ذریعے منہ چھپا کر موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے 11 محرم الحرام تک حیدرآباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عاید کرنے کے احکامات جاری کرنے کے بعد حیدرآباد پولیس پابندی پر عمل درآمد کرانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔ شہر بھر میں جگہ جگہ پولیس نے ناکے لگا کر ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کو روک کرگاڑیوں کے کاغذات طلب کیے اور پابندی کی خلاف ورزی پرٹریفک پولیس کے ذریعے950 سے افرادکا چالان کردیا گیا۔
اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے اورچالان نہ کٹوانے والے بعض افراد کی موٹر سائیکلوں کے ٹائروں کی ہوابھی نکال دی جس کے نتیجے میں انہیں گاڑیاں پیدل لے جانا پڑیں۔ دوسری جانب دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی جانب سے چہرہ چھپانے کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کے بعدحیدرآبادمیں ہیلمٹ پہن کر یا رومال چہرے پر لپیٹ کر موٹرسائیکل چلانے پر بھی غیرعلانیہ پابندی عاید کردی گئی ہے اور ضلع بھر کی پولیس کو ہیلمٹ اوررومال ضبط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔