دھاندلی کا پروپیگنڈہ کرنے والے الیکشن سے فرار چاہتے ہیں

عوام پی ایس 21 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں، عاجز دھامرہ و دیگر کا خطاب.

عوام پی ایس 21 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں، عاجز دھامرہ و دیگر کا خطاب. فوٹو: فائل

پیپلزیوتھ سندھ کے صدر سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ کنڈیارو کے عوام 17 نومبر کوپی ایس 21 کے ضمنی انتخاب میں ہمارے امیدوار سید سرفراز شاہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر ایک بار پھر پی پی پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے اور قوم پرستوں کو ہمیشہ کے لیے مسترد کردیں گے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے زاہد میرانی، تنویر آرائیں، قاضی سمیع، حضور بخش، فدا ڈکھن، جاوید خانزادہ، خان اعوان، ممتاز پنہور، سید اکرم شاہ، منظور برڑو اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کنڈیارو، محراب پورسمیت دیگر علاقوں کے دورے میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام ہمیشہ کی طرح آج بھی پی پی کے ساتھ ہیں، مخالفین اپنی یقینی شکست اور عوامی نفرت دیکھ کردھاندلی کا جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے الیکشن سے فرار کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج عدلیہ، الیکشن کمیشن اور میڈیا آزاد اورعوام باشعور ہیں، دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتالیکن پیپلز پارٹی کے مخالفین نے ہمیشہ دھاندلی اورغیر جمہوری طریقے سے ووٹ کا تقدس پامال کیا۔
Load Next Story