عوام پی پی کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دینگے فیاض شاہ

پی پی کے ووٹ چھینے گئے، اصغر خان کیس سے شریف برادران کی شرافت کا پول کھل گیا.

پی پی کے ووٹ چھینے گئے، اصغر خان کیس سے شریف برادران کی شرافت کا پول کھل گیا. فوٹو: فائل

پی پی حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ شریف برادران کی شرافت کا پول اصغر خان کیس میں کھل گیا۔


1990 کے انتخابات میں دھاندلی کر کے پی پی کے ووٹوں کو چھینا گیا، نواز شریف سازشوں سے وزیر اعظم بنے، جنرل ضیاء کے جانشینوں نے ہمیشہ بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کو دھاندلیوںکے ذریعے اقتدار سے دور رکھنا چاہا لیکن پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر سازشوں کا سامنا کیا۔

آج بھی شریف برادران سازشوں سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں جو کھیل 1990 میں آئی ایس آئی نے کھیلا آج پھر سندھ میں قوم پرستوں میں پیسہ تقسیم کر کے کھیلنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ اور اتحاد سے پی پی کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دینگے۔
Load Next Story