ملک بھر میں شدید بارش

ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے ملک بھر کے ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کی روانی بھی مسلسل بڑھ رہی ہے

بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں بھی بارشیں ہو رہی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بڑھایا جائے۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب 'بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے موسم میں خنکی ایک بار پھر محسوس ہونے لگی۔ بارش کے باعث مختلف قسم کے حادثات میں 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔


ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے' ملک بھر کے ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کی روانی بھی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ سیلاب کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ سیلاب کا زیادہ خطرہ خیرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن میں ہے' لاہور ڈویژن میں بھی دو روز سے مسلسل بارش ہو رہی ہے' راولپنڈی اسلام آباد بھی شدید بارشوں کی زد میں ہے اور یہاں نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ بڑھا ہوا ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں بھی بارشیں ہو رہی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بڑھایا جائے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی قبل از وقت پیشگوئی کر دی تھی، اب ڈھائی تین ماہ بعد مون سون کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے، آندھی، سیلاب اور بارشوں سے نمٹنے والے سرکاری محکموں کو ابھی سے اپنی منصوبہ بندی کر لینی چاہیے تاکہ مون سون میں ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکے۔
Load Next Story