ٹنڈو الہیار میں غیر معیاری وجعلی ادویہ کی کھلے عام فروخت
مخصوص میڈیکل اسٹورز پر اسمگل شدہ دوائیں بھی دستیاب، حکام کی چشم پوشی.
مخصوص میڈیکل اسٹورز پر اسمگل شدہ دوائیں بھی دستیاب، حکام کی چشم پوشی. فوٹو: فائل
ٹنڈو الہ یار میں جعلی اور غیر معیاری ادویہ کی بھر مار ، بھارت سے اسمگل شدہ دوائیں شہر کے مخصوص میڈیکل اسٹوروں پر کھلے عام فورخت کی جاتی ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام کی بے حسی پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو الہ یار شہر میں غیر معیاری اور جعلی ادویہ کی بڑے پیمانے پر فروخت جاری ہے ۔ ان ادویہ پر کوئی بیچ نمبر یا دیگر تفصیلات درج نہیں ، ان کی فروخت کیلیے شہر کے مخصوص میڈیکل اسٹور مختص ہیں نہ صرف یہ بلکہ بھارت سے اسمگل شدہ ادویہ کی فروخت بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔
مریضوں کا درد رکھنے والے چند ڈاکٹر حضرات نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ادویہ کے استعمال سے نئی نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔ سماجی حلقوں نے صوبائی وزیر صحت سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت کی غفلت اور لاپروائی کا نوٹس لیاجائے ۔