ورلڈ ٹی 20 میں عمران طاہر اور عادل رشید سے محتاط رہیں کمبلے کا شریک ٹیموں کو انتباہ
عمران اور عادل من پسند کنڈیشنز میں حریف بیٹنگ لاین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کمبلے
عمران اور عادل من پسند کنڈیشنز میں حریف بیٹنگ لاین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کمبلے۔ فوٹو: فائل
سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شریک ٹیموں کو عمران طاہر اور عادل رشید سے خبردار رہنے کا مشورہ دے دیا۔
انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقی اسپن بولر عمران طاہر کا انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کا تجربہ میگا ایونٹ میں کام آئے گا، وہ یہاں کی کنڈیشنز سے اچھی طرح آگاہ ہونے کی وجہ سے کافی پراعتماد ہوں گے جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید بھی من پسند کنڈیشز میں حریف بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کمبلے نے مزید کہا کہ اسپنرز ہمیشہ ہی ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں اہم کردار ادا کرتے اور یہ ایونٹ بھی مختلف ثابت نہیں ہوگا۔