امپائرز سے بدتمیزی کرنے والے رائیڈر پر جرمانہ عائد
ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی جاری، کینٹر بری کیخلاف ناقابل شکست 90 رنز
جیسی رائیڈر پر 610 امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ فوٹو: فائل
متنازع کیوی بیٹسمین جیسی رائیڈر کو امپائرز سے بدزبانی کرنے پر جرمانہ عائد کردیاگیا۔
خراب رویے کے سبب نیشنل ٹیم سے باہر رہنے والے رائیڈر نے اگرچہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں پے درپے سنچریاں بناکراپنی اہلیت اورکرکٹ سے دلچسپی تو ظاہر کردی لیکن وہ اپنے غصے پر تاحال قابو پانے میں ناکام رہے ہیں، سینٹرل ڈسٹرکٹس کیخلاف ویلنگٹن کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے فرسٹ کلاس کی دونوں میچز کی اننگز میں سنچریاں بنائی تھیں، جس میں پہلی باری میں ان کے 117 اور دوسری میں 174 رنز شامل تھے۔
دوران میچ گھٹیا زبان استعمال کرنے کی پاداش میں کرکٹ نیوزی لینڈ نے ان پر 610 امریکی ڈالر جرمانہ عائد کردیا، اس کیس کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق رائیڈر نے ایل بی ڈبلیو فیصلوں کیخلاف اپنی مایوسی کا برملا اظہار زبان درازی سے کیا تھا۔ دوسری جانب رائیڈر کے منیجر آرون کیلی نے مقامی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو یہ تسلیم کرنا پڑیگا کہ رائیڈر درویش نہیں بن رہا، اس نے حالیہ دنوں میں بہت سے اچھے کام کیے ہیں۔ دریں اثنا ڈومیسٹک کرکٹ میں رائیڈر کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، جمعے کو ویلنگٹن میں ایچ آر وی کپ میں انھوں نے میزبان ٹیم کی جانب سے کینٹربری کیخلاف 57 گیندوں پر ناقابل شکست 90 رنز اسکور کیے۔