انڈر19 کرکٹ کراچی وائٹس اور ملتان کے میچ میں بولرز کا راج
پہلے روز17 وکٹیں گرگئیں، ایبٹ آباد کے کامران نے ناقابل شکست 262 رنز بنا دیے۔
پہلے روز17 وکٹیں گرگئیں، ایبٹ آباد کے کامران نے ناقابل شکست 262 رنز بنا دیے۔ فوٹو: فائل
انڈر19 سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس اور ملتان کے میچ میں بولرز کا راج رہا، پہلے روز17 وکٹیں گر گئیں۔
اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ملتان کی اننگز 129 رنز تک محدود رہی' سکندر خان نے 66 کی اننگز کھیلی، شیراز حسین4' سعد شوکت 3 اور محمد احمد 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، جواب میں کراچی وائٹس کے7 بیٹسمین بھی صرف 82 رنز پر پویلین لوٹ گئے، مرتضیٰ علی نے 3 اور ثاقب الحسن نے2 وکٹیں لیں۔ جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں کراچی بلوز صرف121 رنز پر آئوٹ ہو گئی، دانیال شاہ36رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، احمد نے3 جبکہ عاطف آزاد اور حسن علی نے2،2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سیالکوٹ کے72رنز پر6 پلیئرز رخصت ہوگئے، عادل جاوید 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
معظم ملک نے3 اور عبید عمر نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔کنٹری کلب مریدکے میں کوئٹہ کی ٹیم صرف 100 رنز بنا پائی' جمال خان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آفتاب ازوار نے6 اور فرحان نذر نے2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں لاہور شالیمارکی ٹیم102رنز بنا سکی، دانیال زاہد 24 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے' صغیر احمد نے6 اورجمال نے2 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔ ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں راوی نے راولپنڈی کو 172 تک محدود کیا، احسن عباسی62 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، محمد آصف نے4 جبکہ علی مصطفیٰ اور معاذ تیمیہ نے2،2 وکٹیں حاصل کیں، میزبان ٹیم نے بھی29 پر3 وکٹیں گنوا دیں۔
بوہڑاں والی گرائونڈ فیصل آباد میں میزبان ٹیم 154 رنز پر آئوٹ ہو گئی' فہیم اشرف 79 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، نعمان اکرم اور توقیر ریاست کے حصے میں4،4 وکٹیں آئیں، جواب میں بہاولپور ریجن کے7بیٹسمین 132 پر میدان بدر ہو گئے، فیصل سردار نے 32 رنز بنائے، شہاب الخان 4 اور فہیم اشرف 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں پی آئی اے نے 190 رنز بنائے، امیت روی 69 اور نعمان بٹ 40 رنز کے ساتھ نمایاںتھے، خرم شہزاد5اور ارشد خان 4 وکٹیں لے اڑے، جواب میں پورٹ قاسم کا اسکور4 وکٹ پر 89 رنز ہے' عمیر احمد 34 پر ناقابل شکست ہیں۔
علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھٹو گرائونڈ اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک نے کے آر ایل کیخلاف خالد خلیل کے ناقابل شکست151 رنز کی بدولت 302 کا مجموعہ حاصل کیا' عثمان خان نے 7 اور نقی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم نے اسلام آباد کے سامنے 6 وکٹ پر 473 رنز بنا لیے، کامران غلام نے ناقابل شکست 262 رنز اسکور کیے، اشفاق عالم نے 119 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا، ضمیر عباسی نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ مرغزار گرائونڈ میں نیشنل بینک نے 269 رنز بنائے،دانیال منصور87کے ساتھ نمایاں تھے، عرفان اللہ نے6اور ظفر گوہر نے3وکٹیں حاصل کیں، زرعی ترقیاتی بینک کی اننگز ہفتے کو شروع ہوگی۔