ریاست جونا گڑھ آج بھی پاکستان کا حصہ ہےمقررین
جونا گڑھی عوام اپنی ریاست کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،محمد اقبال
جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے تحت نکالی گئی ریلی کے شرکا پریس کلب کے سامنے نعرے لگا رہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس
ISLAMABAD:
ریاست جونا گڑھ آج بھی پاکستان کا حصہ ہے،اقوامِ متحدہ جونا گڑھ سے بھارتی قبضہ ختم کروائے پاکستانی حکمران و سیاست دان کشمیر کی طرح جونا گڑھ کا مسئلہ بھی عالمی سطح پر اُٹھائیں ،حکمران بھارت سے دوستی بڑھانے اور تجارتی معاہدے کرنے کے بجائے بھارت سے اپنے مقبوضہ علاقے واپس لینے کے لیے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں ۔
یومِ سقوط جونا گڑھ کو سرکاری سطح پر بُھلا دینا اور میڈیا کا توجہ نہ دینا انتہائی افسوس ناک ہے ،جونا گڑھی عوام اپنی ریاست کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ان خیالات کا اظہار مقررین نے ریاست جونا گڑھ پر بھارتی قبضے کے 65 سال مکمل ہونے پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احتجاجی ریلی جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدر محمد اقبال کی قیادت میں جمعہ کو مزار قائد سے پریس کلب تک نکالی گئی، ان کے ہمراہ فیڈریشن کے عہدیدار عبدالعزیز عرب، فاروق احمد شیخ، قاضی مصطفی اور ملک اسلم بھی موجود تھے،جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ساندھ نے کہا کہ آج جونا گڑھی عوام بیدار ہوگئے ہیں۔
حکومت پاکستان ہمارے مسائلاور مجبوریوں پر توجہ دے، جماعۃ الدعوۃ کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی طرح جونا گڑھ پر بھی فوجیں اتار کر غاضبانہ قبضہ کیا وہاں کے مسلمانوں نے اس امید کے ساتھ ہجرت کی تھی کہ ایک دن اس ریاست پر سے ہندوستان کا قبضہ ختم ہوگا، محمد حسین محنتی نے کہا کہ ریاست جونا گڑھ کا اسٹیٹس بحال کیا جائے اور ہر سال 9نومبر کو یوم جونا گڑھ منایا جائے۔ طارق محبوب ، حافظ کلیم اللہ ، عبدالعزیز عرب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔