بھٹواوراین آ راو کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی کوطلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی کوطلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی جن میں مائیک مولن کولکھے گئے مبینہ میمو اورذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بارے میں دائر ریفرنس شامل ہیں۔


9رکنی آئینی لارجر بینچ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ،جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس ناصرالملک، جسٹس طارق، جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس گلزار احمداور جسٹس شیخ عظمت سعید پرمشتمل ہے۔ بینچ مائیک مولن کو لکھے گئے مبینہ میمو پر نوازشریف ،طارق اسد ایڈووکیٹ ،حسین حقانی سمیت دیگر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میںفریقین کونوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

میمو پر ہائیکورٹ کے تین سینئر چیف جسٹس صاحبان پرمشتمل کمیشن اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کراچکاہے۔ سپریم کورٹ نے کمیشن کی رپورٹ کی سماعت پر امریکا میں پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی کوطلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ 14نومبرکو این آ راو عملدرامدکے مقدمے کی سماعت ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story