نواز شریف جو مرضی کر لیں آئندہ حکومت نہیں بنا سکیں گے عمران
اصغر خان کیس کے بعد ان کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے، آصف زردری غیر جانبدار رہے نہ وہ ملک میں الیکشن کروانے کے اہل ہیں
عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کی ہمیشہ سپورٹ کی ہے، تمام اداروں کوآئینی حدود میں رہنا چاہیے ، ٹکرائو ملکی مفاد میں نہیں۔ فوٹو : این این آئی
تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج ساری ن لیگ ق لیگ بن چکی ہے، نواز شریف جو مرضی کرلیں آئندہ حکومت نہیں بناسکیں گے،دوسروں پر الزامات لگانے والے شریف برادران خود بے نقاب ہو گئے ہیں اور اصغر خان کیس کے بعد ان کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔
آصف زردری غیر جانبدار نہیں رہے وہ نگراں حکومت بناسکتے ہیں اور نہ ہی ملک میں الیکشن کروانے کے اہل ہیں، مجھ پر آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام ثابت ہو جائے تو ہمیشہ کیلیے سیاست چھوڑ دوں گا، جنہوں نے آئی ایس آئی سے پیسے لیے ان کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں، تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریگی، عام انتخابات ملتوی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم ہر صورت انتخابات میں حصہ لیں گے،دہشت گردی کے خلاف جنگ نے ملک کو تباہی کے سوال کچھ نہیں دیا، ڈرون حملوں اور دہشت گردی کیخلاف احتجاج کرتا رہوں گا۔
وہ جمعے کو شوکت خانم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے غیرملکی لوگ پاکستان نہیں آتے یہ جنگ پاکستان کی نہیں بلکہ امریکا کے مفادات کی جنگ ہے اور جب تک ہم اس جنگ کا حصہ رہیں گے پاکستان میں دہشت گردی روکنا مشکل ہو گا، انھوں نے کہاکہ نواز شریف آئندہ حکومت بنانے کیلیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور (ق) لیگ کے لوگوں کو اتنی تعداد میں (ن) لیگ میں شامل کررہے ہیں کہ آج (ن) لیگ (ق) لیگ بن چکی ہے لیکن میں چیلنج کرتا ہوں کہ نواز شریف جو مرضی کر لیں وہ آئندہ حکومت نہیں بناسکیں گے اور آنیوالی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی جماعت ہم پر آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام لگاتی رہی لیکن آج خود اصغر خان کیس میں ان کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں اور جن جن لوگوں نے بھی آئی ایس آئی سے پیسے لیے ان کو اب سیاست کا کوئی حق نہیں وہ سیاست چھوڑ دیں، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کی ہمیشہ سپورٹ کی ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ تمام اداروں کوآئینی حدود میں رہنا چاہیے کیونکہ اداروں میں ٹکرائو ملکی مفاد میں نہیں، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور ہم اقتدار میں آ کر ملک کو کرپشن سے پاک کرکے یہاں پر گڈ گورنس قائم کریں گے جب گڈ گورنس ہو گی تو ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا۔