بڑے بڑے سیاستدان ایجنسیوں کے ہاتھوں بک چکے ہیںشیخ رشید

فرینڈلی اپوزیشن نے اس حکومت کوکرپشن کرنے کے لیے کھلا میدان دیا ہے

آئندہ الیکشن پاکستان کی زندگی اور موت کے الیکشن ہوں گے، جلسے سے خطا ب ۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بڑے بڑے سیاستدان ایجنسیوں کے ہاتھوں بک چکے ہیں،فرینڈلی اپوزیشن نے اس حکومت کوکرپشن کرنے کیلیے کھلا میدان دیا ہے۔


آئندہ الیکشن پاکستان کی زندگی اور موت کے الیکشن ہونگے، جتنا قرض 60سال میں لیا گیا اتنا ہی قر ض 4 سال میں لیا گیا، ہم الیکشن سے پہلے سیاسی اتحاد کا اعلان کر دیں گے۔ وہ جمعے کی شام گو جر خان سٹی میں جلسہ عام سے خطا ب کررہے تھے۔ عوامی مسلم لیگ گوجر خان کے رہنما ملک طارق کے علاوہ گردونواح سے تعلق رکھنے والے شہری ، معززین ، سابقہ ناظمین ، نائب ناظمین اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود تھی۔ جلسے سے خطا ب کر تے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راجا ضمیر صوبائی اسمبلی کے لیے ہمارے امیدوار ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں الیکشن کا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔

اگر اس وقت بھی لوگ بیدار نہ ہوئے تو یہ چور، ڈاکواور ملک کو تباہ کرنے والے لوگ اس ملک کے حکمران ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ جتنا قرض 60سال میں لیا گیا ہے اتنا ہی قر ض4 سال میں لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنی زندگی کے نازک تر ین دور سے گزر رہا ہے ، یہ الیکشن پاکستان کی زندگی اور موت کے الیکشن ہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ ہم الیکشن سے پہلے سیاسی اتحاد کا اعلان کر دیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، خراب تیل کی وجہ سے300 انجن تباہ ہو گئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ فرینڈلی اپوزیشن نے اس حکومت کوکرپشن کرنے کے لیے کھلا میدان دیا ہے اور آج جو حالات ہیں اس میں اپوزیشن بھی اتنی ہی ذمے دار ہے ۔
Load Next Story