شاہد آفریدی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 11ویں مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈ لے اڑے

آفریدی نے بھارت میں چھکے لگانے کی تعداد 40 تک پہنچا دی، جو کسی بھی مہمان بیٹسمین کا ریکارڈ ہے.

آفریدی نے بھارت میں چھکے لگانے کی تعداد 40 تک پہنچا دی، جو کسی بھی مہمان بیٹسمین کا ریکارڈ ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی کپتان شاہد آفریدی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 11واں مین آف دی میچ ایوارڈ لے اڑے، وہ پہلے ہی اس حوالے سے ریکارڈ ہولڈر ہیں، ورلڈ ٹی 20 میں چوتھی بار انھیں میچ کے ہیرو کا اعزاز ملا، وہ اس معاملے میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے، آفریدی نے 19 گیندوں پر 49رنز بٹورنے کے علاوہ 2 وکٹیں بھی لیں۔


بنگلہ دیش کیخلاف ان کا اسٹرائیک ریٹ 257.89 رہا جو ٹی 20 انٹرنیشنل میں آٹھواں بلند ترین اسٹرائیک ریٹ بنا، اس کیلیے معیار 15 یا زائد گیندوں کا سامنا کرنے کو بنایاگیا،19 یا زائد بالز کھیلنے کے معاملے میں آفریدی کا اسٹرائیک ریٹ دوسری عمدہ کاوش بنی، وہ ورلڈ ٹی 20 میں 500 رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی ثابت ہوئے۔

عمر اکمل اس معاملے میں پہلے نمبر پر ہیں، آفریدی نے بھارت میں منعقدہ انٹرنیشنل میچز میں چھکے لگانے کی تعداد 40 تک پہنچا دی، جو کسی بھی مہمان بیٹسمین کا ریکارڈ ہے، ڈی ویلیئرز یہاں اب تک 39 سکسرز لگا چکے ہیں، دلچسپ اتفاق ہے کہ ڈی ویلیئرز اور آفریدی نے یکساں طور پر 37، 37 اننگز کھیلیں۔
Load Next Story