عمر اکمل کا تیز ترین ففٹی کا قومی ریکارڈ آفریدی کے ہاتھوں بال بال بچ گیا
عمر اکمل نے 21 گیندوں پر 50 رنز مکمل کیے تھے۔
عمر اکمل کا تیز ترین ففٹی کا قومی ریکارڈآفریدی کے ہاتھوں بال بال بچ گیا . فوٹو: فائل
بنگلہ دیش سے میچ میں عمر اکمل کا تیز ترین ٹوئنٹی 20 ففٹی کا قومی ریکارڈ شاہد آفریدی کے ہاتھوں بال بال بچ گیا، عمر اکمل نے 21 گیندوں پر 50 رنز مکمل کیے تھے۔
آفریدی نے جب 18 بالز پر 49 رنز بنائے تو انھیں مزید ایک سنگل کی ضرورت تھی، انھوں نے تسکین احمد کی گیند پر زوردار شاٹ کھیلا مگر ڈیپ مڈ وکٹ پر کیچ ہوگئے، اس طرح وہ ریکارڈ کے ساتھ 2012 کے بعد ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنی پہلی ففٹی سے بھی محروم ہوگئے، مجموعی طور پر اس فارمیٹ میں ٹاپ لیول پر انھوں نے چار ففٹیز اسکور کی ہیں۔