شائقین جھوٹی آس پر پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کیلیے مارے مارے پھرتے رہے

ٹکٹ کاؤنٹرز بند ہونے کے باوجود شائقین جھوٹی آس پر اسٹیڈیم کے اطراف میں ٹکٹوں کے لیے گھومتے رہے۔

ٹکٹ کاؤنٹرز بند ہونے کے باوجود شائقین جھوٹی آس پر اسٹیڈیم کے اطراف میں ٹکٹوں کے لیے گھومتے رہے۔ فوٹو؛ فائل

شائقین جھوٹی آس پر پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کیلیے مارے مارے پھرتے رہے۔

بہت سے کرکٹ شائقین ناکامی پر سخت مایوسی کے عالم میں گھروں کولوٹے، یادرہے کہ میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کیے جانے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت کا عمل خاصی تاخیر سے شروع ہوا تھا، شائقین کو توقع تھی کہ ایڈن گارڈنز میں زیادہ گنجائش ہونے کی وجہ سے انھیں میچ دیکھنے کا موقع مل جائے گا لیکن آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کے لیے بھی قرعہ اندازی کرنا پڑی۔


ٹکٹ کاؤنٹرز تو کئی روز قبل ہی بند کردیئے گئے تھے۔ اس کے باوجود شائقین جھوٹی آس پر اسٹیڈیم کے اطراف میں ٹکٹوں کے لیے گھومتے رہے، وہ سارا دن انتظار کے بعد بھی سخت مایوسی کا شکار ہوکر گھروں کولوٹتے ہوئے غصے میں بی سی سی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے۔

Load Next Story