وی وی آئی پی موومنٹ اور دفاعی نمائش سڑکوں کے ساتھ گلیوں میں بھی ٹریفک جام
ایمبولینسیں بھی پھنس گئیں اور ٹریفک پولیس اہلکار اہم شخصیات کی پھنسی ہوئی گاڑیوں کو رش سے نکالنے میں مصروف رہے۔
لیاقت آباد ٹریفک جام میں سیکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس
لاہور:
شہر میں وی وی آئی پی موومنٹ اوردفاعی نمائش کی وجہ سے مختلف مقامات پر بد ترین ٹریفک جام رہا جس کے باعث شہرکی اہم سڑکوں اور مقامات پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ۔
ٹریفک جام میں ایمبولینسیں بھی پھنس کر رہ گئیں جس کے باعث مریضوں اوران کے تیمارداروں کو بھی شدید اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اکثر مقامات پر ٹریفک پولیس اہلکارٹریفک جام میں پھنسی ہوئی اہم شخصیات کی گاڑیوں کو رش سے نکالنے میں مصروف رہے، ٹریفک جام کی صورتحال اتنی خراب تھی کہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ گلیوں میں ٹریفک جام رہا، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز بھی شہر میں وی آئی پی موومنٹ اوردفاعی نمائش آئیڈ یاز کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہا، شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا ۔
وی وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے آئی آئی چندر یگرروڈ، شاہین کمپلیکس، آرٹس کونسل روڈ، فوارہ چورنگی، زیب النسااسٹریٹ روڈ، ٹاور ، میٹھادر ، پاکستان چوک ،جامع کلاتھ، آرام باغ، بزنس روڈ، ریگل چوک، تبت سینٹر،پریڈی اسٹریٹ ،صدر، ایمپریس مارکیٹ، میٹرو پول، شارع فیصل،نرسری بس اسٹاپ، ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی، گرومندر، لسبیلہ، گولیمار چورنگی سمیت دیگرعلاقوں میں بدترین ٹریفک رہا جس کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں اور شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا ،شہر کے ریڈ زون میں ٹریفک پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر ٹریفک جام میں اہم شخصیات کی پھنسی ہوئی گاڑیوں کو رش نکالنے میں مصروف رہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی صورتحال مزید خراب ہوگئی اور خاص کر شام کے اوقات میں دفاتر سے گھر جانے والے شہری کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچے۔
ٹریفک جام میں مختلف رضا کار اداروں کی ایمبولینسیں بھی پھنسی رہیں جس کی وجہ سے بیشتر مریض اسپتال تاخیر سے پہنچے، مریضوں کا کہنا ہے کہ وہ گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے تھے اورٹریفک جام کے باعث گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ان کیلیے عذاب بن گیا تھا جس کی وجہ سے انھیں سانس لینے میں شدید دشواری ہو رہی تھی، دفاعی نمائش کی وجہ سے گلشن اقبال ٹائون میں مختلف سڑکوں کو گذشتہ پانچ روز سے ٹریفک کے لیے بند کیا ہوا ہے اور ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کار ساز ، اسٹیڈیم روڈ ، ڈالمیا روڈ ، جوہر موڑ ، راشد منہاس روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، ابوالحسن اصفہانی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بد ترین ٹریفک جام رہا اورشہری بے بسی کی تصویر بنے ہوئے دکھائی دیے۔واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے گلشن اقبال میں دفاعی نمائش جاری ہے جبکہ چند روز قبل ہنگامہ آرائی اورگذشتہ روز وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث شہریوںکو ٹریفک جام کا مسلسل سامنا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک جام کی بدترین صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔