امریکی تاریخ میں جنگی کمانڈ کی پہلی خاتون سربراہ نامزد

جنرل رابنسن اول ترین خاتون جنگی کمانڈر بھی بن سکتی ہیں، ایش کارٹر

جنرل رابنسن اول ترین خاتون جنگی کمانڈر بھی بن سکتی ہیں، ایش کارٹر :فوٹو : فائل

امریکی فوجی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون کو جنگی کمانڈ کی سربراہی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔


امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے جنرل لوری رابنسن کو امریکی فوج کی ناردرن کمانڈ کی سربراہی کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا، ایش کارٹر کا کہنا تھا کہ جنرل رابنسن اول ترین خاتون جنگی کمانڈر بھی بن سکتی ہیں۔

امریکی فوج کی ناردرن کمانڈ تمام شمالی امریکا کی نگرانی کا ذمے دار ہے، اس عہدے کا شمار امریکی فوج کے اعلی ترین عہدوں میں ہوتا ہے اور سینیٹ سے اس کی توثیق ضروری ہے، جنرل لوری رابنسن پیسیفک ایئر فورسز کی کمانڈر ہیں اور انھوں نے 1982میں امریکی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Load Next Story