کے ایم سی کورنگی صنعتی ایریا کے لیے جلد10 کروڑریلیزکردے گی
صنعتی علاقوں کے جاری پراجیکٹس کی مکمل ہوجائیں تو صنعت کار انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ ٹیکس ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
کورنگی کے سیکٹر23کے صنعتکاروں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کا خیر مقدم۔ فوٹو: اعجاز محمود ایکسپرس
KARACHI:
کورنگی صنعتی علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کے ایم سی کی جانب سے جلد ہی10 کروڑ روپے مالیت کا فنڈ جاری کردیا جائے گا۔جسکے نتیجے میں صنعتی علاقے کے مختلف منصوبوں پر کام آغاز کردیا جائے گا۔
یہ بات ٹائون ایڈمنسٹریٹرکورنگی سمیع خان نے کورنگی صنعتی علاقے کے صنعتکاروں کی جانب سی پی ایل سی کی نبیرہڈ کٹیر پروجیکٹ کے آغاز سے خطاب کے دوران کہی جس کی قیادت مقامی فارما کمپنی کے سی ای او شفع الدین فیروز کر رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کورنگی نے بتایا کہ شاہراہ 5000 کی تعمیر کا آغاز فوری طور پر کیا جائیگا جس کے بعد شاہراہ 2000کی استرکاری شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹائون ایڈمنسٹریشن کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنڈزکے حصول کا انتظار ہے اور فنڈجاری ہوتے ہی کورنگی صنعتی علاقے میں بیک وقت کئی ترقیاتی منصوبوں پر سرگرمیوں کا آغاز کردیا جائیگا۔ انہوں نے کورنگی کے سیکٹر23کے صنعتکاروں کی جانب سے اپنی سیکیورٹی کے لیے سی پی ایل سی نے بر ہڈ پروگرام شروع کرنے کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پرکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین زبیر چھایا نے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کراچی کے صنعتی علاقوں میں برہڈ پروجیکٹس کے قیام میں دلچسپی رکھتے ہیں لہٰذا کاٹی ان پروجیکٹس میں حصہ لینے کے لیے اپنے ممبران کی حوصلہ افزائی اورتعاون کر رہی ہے تاکہ جرائم پرقابوپایاجاسکے تاہم اس میں کے ایم سی ٹائوں ایڈمنسٹریشن کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کے ایم سی صنعتی علاقوں کے جاری پراجیکٹس کی تکمیل کرلے تو صنعت کار انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ ٹیکس ادا کرنے پر رضا مند ہیں۔